یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںتربت:فوجی ازیت خانوں سے بازیاب ہونے والا نوجوان شدید زخموں کی تاب...

تربت:فوجی ازیت خانوں سے بازیاب ہونے والا نوجوان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق

تربت(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور اغوا ہونے نوجوان دلاور ولد شامیر دوران قید غیر انسانی تشدد کے بعد زخمی حالت میں بازیاب ہونے والے نوجوان کو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی وہ دم توڑ دیا ۔

تمپ کوشکلات سے جبری اغوا ہونے والے نوجوان دلاور ولد شاہ میر گذشتہ رات بازیاب ہوگیا جسے آج علاج کی غرض سے تربت شہر منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گئے ۔

ان کے اہلخانہ کے مطابق دلاور کو 6 دن قبل فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے والی بال گراونڈ سے زبردستی حراست میں لیکر ایف سی کیمپ منتقل کردیا گیا تھا اور ان کو گذشتہ رات زخمی حالت میں رہا کیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دلاور کے چھوٹے بھائی کو بھی پاکستانی فورسز نے زبردستی حراست بعد جبری طور اغوا کردیا تھا جنہیں دو دن بعد زخمی حالت میں رہا کیا گیا تھا۔یاد رہے بلوچ مسنگ پرسنز کے عزیز و اقارب پچھلے کئی سالوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے پرامن احتجاج پر ہیں۔جنھیں ریاست کی طرف سے احتجاج کے باوجود رہا نہیں کیا جارہا۔ان کے لواحقین اس خدشے کااظہار کررہے ہیں کہ کئی ہمارے پیاروں کو شدید تشددکی وجہ سے اس لیئے رہا نہیں کیا جارہا کئی ریاستی جلاد کا اصل چہرہ عوام کے سامنے ظاہر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز