سه شنبه, فبروري 25, 2025
Homeخبریںتربت:نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایف ڈبلیو او کے تین اہلکار ہلاک

تربت:نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایف ڈبلیو او کے تین اہلکار ہلاک

تربت (ہمگام نیوز)تربت علاقے ہوشاپ میں زیر تعمیر سڑک پر فائرنگ سے ایف ڈبلیو او سے منسلک تین مزدور ہلاک. تربت کے مشرق میں واقع ہوشاپ کے علاقے میں جمعہ کے روز مسلح افراد نے عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کےکیمپ پر فائرنگ کرکے تین کو ہلاک کردیا. اطلاع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے نہیں علاج کے لیئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھامگر وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ یاد رہے کہ ایف ڈبلیو او علاقے میں سڑک تعمیر کررہی ہے جس پر اس سے قبل بھی کئی بار حملہ کیا جاچکا ہے جبکہ ایف ڈبلیو او کے یہ مزدور اسی سڑک پر تعمیراتی کام کے لیئے موجود تھے جنہیں آج نشانہ بنایا گیا. واضح ہوکہ اس قبل گزشتہ ہفتے کوضلع گوادر میں مسلح افراد نے گنز میں زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والے 10 مزدوروں کو ہلاک کیا تھا جس کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے قبول کی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز