تربت(ہمگام نیوز) میڈیا اطلاعات کے مطابق بلیدہ سے تعلق رکھنے والے ناصر بلیدی نامی شخص نے گزشتہ رات گلے میں پندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ تاہم خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی ہے۔
مزکورہ شخص انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم فل ڈگری یافتہ اور 17 گریڈ گزیٹڈ کے سکول ٹیچر بھی تھے۔ نیز ان کے فیسبک پروفائل پر لکھا ہے کہ وہ ساچان سوشل ویلفیٸر سوسائٹی نامی تنظیم کے بانی صدر بھی ہیں۔


