تربت(ہمگام نیوز) تربت شہر سے پاکستانی و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک بلوچ فرزند کو حراست کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ شپ تربت شہر سینما بازار سے قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خواتین و بچوں کو تشدد کا بنا کر گھروں میں تلاشی کے نام پر لوٹ ماری کے بعد ایک بلوچ فرزند عبدالوہاب ولد شاہ مراد سکنہ پل آباد تمپ کو جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام میں منتقل کردیا
جبکہ دوسری جانب پیدراک کے علاقے گورکوپ میں مسلح افراد نے سرینڈر شدہ اقبال عرف کینگی کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے
پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ تیں افراد بازیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق چار دسمبر دو ہزار سولہ دشت بلنگور آپریشن کے دوراں فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ کئے جانے والے دو افرادطارق ولد پیر بخش ،ندیم ولد بشام ساکن دشت بل کراس گزشتہ روز کیچ سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے اسی طرح گزشتہ 6 ماہ سے لاپتہ فاروق ولد بابو ساکن کمبیل دشت گزشتہ روز گوادر سے بازیاب ہوگئے۔