کیچ (ہمگام نیوز )تربت و آواران سے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک طالب علم سمیت ایک شخص حراست کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیے ۔
تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے گزشتہ شب تربت کے علاقے آپسر آسکانی میں جارحیت کے دوران خواتین اور بچوں کو شدید ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھروں میں قیمتی سامانوں کی لوٹ ماری کے بعد کمسن طالب علم شکیل ولد مولابخش کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ۔جو کولواہ جت کا رہائشی بتایا جاتا ہے
علاقائی ذرائع کے مطابق شکیل کے خاندان فوجی آپریشنوں کی وجہ سے تین سال قبل کولواہ سے نقل مکانی کرکے تربت آئے ہیں ۔
جبکہ آواران سے گزشتہ شب قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے آواران کے علاقے پیراندر میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر غفور ولد نظر سکنہ پیراندر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔