چهارشنبه, جنوري 1, 2025
Homeخبریںتربت:کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت،نہتے بلوچ نوجوانوں کی گرفتاریاں

تربت:کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت،نہتے بلوچ نوجوانوں کی گرفتاریاں

تربت(ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق ضلع تربت (کیچ) میں قابض پاکستانی آرمی کی جانب سے تگران اور زامران کے مختلف علاقوں میں جارحیت کرکے فوجی آپریشن کررہی ہے، فورسز نے مذکورہ علاقوں کو جانے والے تمام راستوں کو آمد و رفت کے لیے مکمل بند کردیا ہے۔
بلوچستان کے جنوبی ضلع تربت کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز نے اتوار کو کاروائی شروع کردی ہے جس میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔مقامی زرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد کو مذکورہ علاقوں میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے۔فوجی جارحیت کے باعث گرفتاریوں یا دیگر نقصانات کی تفصیل تاحال معلوم نہیں ہو سکی البتہ بعض ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے سے بڑی تعداد میں نہتے بلوچ نوجوانوں کو زبردستی حراست میں لے کر انھیں جبری طور اغوا کرلیا ہے جن سے گزشتہ جمعے کے روز تگران میں پیش آنے والے واقعہ میں ملوث حملہ آوروں کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ جو کہ گزشتہ جمعے کو تحصیل بلیدہ کے علاقے واکئی میں پاکستانی فورسز کے قافلے پربلوچ مسلح حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا جس میں ؒ ایف سی کے چھ اہلکار ہلاک اور فوج کے ایک افسر سمیت 14 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز