دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںتربت۔ انتظامیہ کی رویے کے خلاف زمیاد گاڈی والوں کا بالگتر میں...

تربت۔ انتظامیہ کی رویے کے خلاف زمیاد گاڈی والوں کا بالگتر میں روڈ بلاک

تربت (ہمگام نیوز) انتظامیہ کی رویے کے خلاف زمیاد گاڈی والوں کا بالگتر میں روڈ بلاک کیا گیا. تحصیل دار کے ساتھ مزاکرات کے بعد روڈ کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق زمیاد گاڈی والوں نے توبت میں نام نکالنے کے خلاف بدھ کو احتجاجا‌‍‌‍ً بالگتر کے مقام پر سی پیک شاہراہ بلاک کردیا اور اپنی گاڈیاں سڑک پر کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی بند کردی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ نے ہمارے نام لیسٹ سے نکال کر اپنی پسند کی گاڈیاں لیسٹ میں ڈال دی ہیں، انہوں نے کہاکہ ہر نوبت پر ڈپٹی کمشنر اپنی پسند یا. بھتہ لے کر گاڈیوں کے نام ڈالتے ہیں جبکہ عام گاڈی والے مہینے خوار ہوتے ہیں ان کے نام نہیں آتے، بعد ازاں نائب تحصیل نے وہاں جاکر مزاکرات کیے اور انہیں اس نوبت میں نام لیسٹ میں ڈالنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز