Homeخبریںتربت۔ سیشن جج تربت کی عدالت نے گلزار دوست کو بری...

تربت۔ سیشن جج تربت کی عدالت نے گلزار دوست کو بری کردیا

تربت (ہمگام نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ تربت نے 18 اپریل 2022 کو گلزار دوست کو مسلسل پیشی پر غیر حاضر ہونے کے سبب گرفتار کیا تھا۔
گلزار دوست کے کیس کی پیروی عبدالمجید دشتی ایڈوکیٹ نے کی۔
گلزار دوست کے خلاف 29 جون 2007 کو پولیس تھانہ تربت میں ایس ایچ او پیرجان کی مدعیت میں کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔
مزکورہ مقدمے میں توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کے دفعات شامل تھے جبکہ کیس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نامزد کیے گئے تھے جنہوں مختلف اوقات میں عدالتوں نے بری کیا تھا۔

Exit mobile version