سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںتربت۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے تربت...

تربت۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے تربت میں کیمپ قائم

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کیمپ قائم کیا گیا، لاپتہ افراد کے فیملی ممبران اور سول سوسائٹی کے کارکنان کیمپ میں موجود ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کیمپ کا دورہ کیا اور یکجہتی ظاہر کی۔
تربت سول سوسائٹی کی نگرانی میں فدا شھید چوک پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی کوئٹہ ریڈ زون میں احتجاج کو مہینہ پورا ہونے پر یکجہتی کے لیے ایک روزہ کیمپ لگادیا گیا ہے۔
تربت سول سوسائٹی کی طرف سے کوئٹہ احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ آئندہ کسی لاپتہ شخص کو دوران حراست جعلی مقابلہ میں نہیں مارا جائے گا۔
شھید فدا چوک تربت میں قائم یکجہتی کیمپ میں خواتین بھی شریک ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے کیمپ میں جاکر یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز