جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںتربت ،سوراب خاتون سمیت فائرنگ سے تین افراد ہلاک

تربت ،سوراب خاتون سمیت فائرنگ سے تین افراد ہلاک

 

تربت ( ہمگام نیوز) سوراب کے علاقے گدر کلغلی میں گذشتہ رات مسلح افراد نے حبیب اللہ نامی شخص اور (ص ) نامی خاتون کو گولیاں مار کر ھلاک کرنے بعد ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ واقع کی اطلاع ملنے پر لیویز انتظامیہ نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدنعشیں انکے ورثاءکے کے حوالے کر دی گئ ہیں ۔

دریں اثناء ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سنگانی سر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے معاذ نامی پولیس اہلکار کو ھلاک کردیاہے ۔
مزکورہ شخص بار ے یہ بھی بتایا جارہاہے کہ وہ مقامی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز