کیچ(ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقے تربت میں فوجی آپریشن کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی کے چار اہلکار زخمی ہوگئے ۔
یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے میں پاکستانی ایف سی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے جارحیت کی، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے فیض اللہ سمیت فورسز کے چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔


