دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںتربت: آپسر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت پر حملہ

تربت: آپسر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت پر حملہ

کیچ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ آپسر میں نیشنل پارٹی کے رہنما ملا برکت پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

زرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آپسر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت کی گاڑی پر حملہ کیا جس میں گاڈی کو متعدد گولیاں لگیں تھیں، تاہم وہ خود محفوظ رہے، واقعہ شام کو پیش آیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زرائع کے مطابق ملا برکت نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ہونے کے علاوہ زگری فرقے کے روحانی پیشوا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز