تربت،مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت اور مستونگ سے دو افراد کی مسخ لاشیں بر آمد ۔تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے سری کہن چلو سے آج صبح ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔ لاش کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی ہے ۔
دریں اثناء مستونگ میں پولیس تھانہ ولی خان کی حدود سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ۔ لاش کو شناخت کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کیچ کور سے ایک لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔


