تربت(ہمگام نیوز)پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست بعد لاپتہ ،جبکہ ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے مند ،سورو بازار میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے نعیم ولد یوسف کو قتل کر دیا،مقامی لوگوں کے مطابق نعیم بلوچ ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جابحق ہوا ہے،جبکہ پاکستانی فوج نے کمسن بلال ولد عیسی کو تربت سے حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔تربت بازار سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلیدہ کے رہائشی باپ بیٹے ، شیر محمد ولدعبدالرحیم انکے بیٹے عبید ولد شیر محمدکو گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا۔