دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںتربت : بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

تربت : بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

تربت (ہمگام نیوز ) تربت میں بجلی کا بدتریں بحران جاری،شاہی تمپ اور ملک آباد فیڈر میں روزانہ 15گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ ٹرپنگ کا سلسلہ جاری، کیسکو تدارک اور صارفین کو سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔تربت میں موسم گرما کے شروع ہوتے ہی بجلی کا بدتریں کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا ہے شہر کے بیشتر فیڈر میں مقررہ اوقات سے بڑھ کر لوڈ شیڈنگ کی شکایات کے علاوہ بار بار کی ٹرپنگ کا مسلہ روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کی وجہ سے فریج سمیت صارفین کے قیمتی الیکٹرک آلات جلنا معمول بن گیاہے۔تاہم اس وقت سب سے بڑے بحران اور بدتریں لوڈ شیڈنگ کا سامنا شاہی تمپ اور ملک آباد فیڈر کو سامنا ہے جہاں روزانہ 15گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ہر پانچ منٹ میں ٹرپنگ کا مسلہ موجود ہے جو روز بروز شدت کے ساتھ سامنے آرہی ہے جبکہ وولٹیج میں کمی کا مسلہ گرمیوں سے پہلے ہی موجود تھا جو اب مذید سنگین صورت میں سامنے آیا ہے۔علاوہ ازیں ایران سے بھی مسلسل مکران کے لیئے بجلی کی ترسیل میں بندش گرمیوں کے ساتھ ہی شروع کردیاگیا ہے واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی 2دن ایران سے مکران کو بجلی سپلائی معطل ہونے کے علاوہ گزشتہ روز کئی گھنٹوں کے لیئے ایک بار ایران سے بجلی کی ترسیل معطل کردی گئی۔اسی طرح گزشتہ سال گرمیوں کے موسم میں پورے مہینے میں روزانہ کئی کئی گھنٹوں روزانہ کئی کئی گھنٹوں تک بجلی سپلائی معطل رہتی تھی، تربت ودیگر دیگر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں درجہ حرارت49اور50درجہ سینٹی گریڈ معمول بن چکی ہے ایسے حالات میں کیسکو کے طے شدہ طویل دورانیہ کے لوڈشیڈنگ کے باوجود کئی کئی گھنٹوں کے اضافی تعطل سے شہری عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز