تربت(ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تربت میں جبری گمشدگی کے شکار افراد کے اسلام آباد میں سراپا احتجاج لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اور جبری گمشدہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھی جو عطا شاد ڈگری کالج تربت سے شروع ہوئی جو مختلف شاہراؤں پر گُشت کرتی ہوئی فدا شہید چوک پر آکر اختتام پزیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر جبری گمشدگی، بلوچ جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی اور اسلام آباد میں سراپا احتجاج ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
فدا شہید چوک پر پہنچ کر ریلی نے ایک جلسے کی شکل اختیار کرلی۔