Homeخبریںتربت: بلیدہ روڑ پر گاڑی کو حادثہ

تربت: بلیدہ روڑ پر گاڑی کو حادثہ

تربت( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت بلیدہ روڑ احمقان میں گزشتہ رات تعمیراتی پل کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ گاڑی میں سوار زامران کے معروف کاروباری شخصیت حاجی نورمحمد زامرانی کے بیٹے ارشاد نور محمد بال بال بچ گئے۔

اہلیان بلیدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک طرف روڈ کا تعمیراتی کام جاری ہے تو دوسری طرف اس پر ٹریفک کی روانی بھی موجود ہے، ایسے میں روڈ پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور مسافروں کے لئے رہنمائی کے لیے کوئی نشان یا بورڈ نہیں لگائے گئے، جس سے مزید حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں روڑ پر حادثات کا رونما ہونا معمول بن گیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔

Exit mobile version