تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے بلیدہ سلو کور کے قریب ملنے والے تینوں لاشوں کی شناخت ہوگئی، علاقائی زرائع کے مطابق ان میں سے دو کو بلیدہ میناز جب کہ ایک شخص بلیدہ تربت کراس پر سے لاپتا کیا گیا تھا۔
جنھیں پاکستانی فورسز نے گزشتہ ماہ 30 ستمبر 2025 کو میناز سے جبری لاپتہ کردیا تھا ۔
لاشوں میں نیک سال ولد دلوش سکنہ ماچی کلگ بلیدہ، عبد القدوس ولد امیت علی سکنہ ماچی کلگ بلیدہ اور نزر محمد ولد عرض محمد سکنہ پروم شامل ہیں۔ ان کی لاشیں لیویز فورس کی مدعیت میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیئے گئے۔


