Homeخبریںتربت تجابان روڈ فوجی چوکی پر فائرنگ سے 1اہلکارہلاک

تربت تجابان روڈ فوجی چوکی پر فائرنگ سے 1اہلکارہلاک

تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں ایک فوجی کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تربت کے علاقے تجابان روڈ پر قائم فوجی چوکی پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے ایک اہلکار ہلاک ہوا جس کی لاش کو ہسپتال پہنچایا گیا۔آخری اطلاع آنے تک کسی تنظیم نے اس کی زمہ داری قبول نہیں کی۔جائے واقعہ اور شواہد کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتایے کہ یہ کسی ماہر نشانہ باز کی کاروائی ہوسکتی ہے۔

Exit mobile version