تربت (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں روڑ حادثے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص کی شناخت سی ٹی ایس پی شارٹلسٹڈ ٹیچرز فارم کے صوبائی نائب صدر مفتی شفیع اللہ کے نام سے ہوی ہے۔
مفتی شفیع اللہ تربت سے پنجگور جاتے ہوے تجابان کے مقام پر گاڑی الٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
جبکہ صوبائی صدر سی ٹی ایس پی شارٹلسٹڈ ٹیچرز فارم رحمت اللہ یاسین زئی سمیت دیگر 3 افراد اس حادثے میں زخمی ہوگئے۔
واضح رہے سی ٹی ایس پی شارٹلسٹڈ ٹیچرز فارم کے مرکزی کابینہ کے ارکان قلات، سوراب، خضدار، پنجگور، تربت و گوادر کے دورے پر تھے، تاکہ کمشنر مکران ڈویژن اور متعلقہ ضلعی ڈپٹی کمشنرز سی ٹی ایس پی شارٹلسٹڈ اساتذہ کے میرٹ لسٹ جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں اور غریب و حقدار اساتذہ کو جلد اپروول آرڈر مل سکیں۔