Homeخبریںتربت: سرکاری حمایت مسلح گروہ کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

تربت: سرکاری حمایت مسلح گروہ کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے چاہ سر میں گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں نوجوان سلمان ولد محمد جان جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سلمان ولد محمد جان، سکنہ گشتنگ چاہ سر، گراؤنڈ میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں ملوث مسلح افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی سطح پر ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے، سے تھا۔

واقعے کے محرکات اور حملے میں ملوث افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔ اسی طرح واقعے کے حوالے سے حکام کی جانب سے بھی کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز