کیچ (ہمگام نیوز)کیچ کے سرکاری دفتر سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ڈنڈار کے ہیڈ ماسٹر کو اغواء کر لیا تفصیلات کے مطابق منیر احمد ولد ماسٹر شہداد جو شاپک تربت کے رہائشی ہیں اور گورنمنٹ ہائی اسکول ڈانڈار کے ہیڈ ماسٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں -اسکول کے کاموں کے سلسلے میں تربت آئے تھے کہ دفتر کے اندر پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا