Homeخبریںتربت سے آواران،آواران سے بیلہ تک زامیاد ڈیزل بردار گاڑیوں پر پابندی...

تربت سے آواران،آواران سے بیلہ تک زامیاد ڈیزل بردار گاڑیوں پر پابندی عائد

آواران (ہمگام نیوز) ضلع آواران کی انتظامیہ نے تربت سے آواران اور آواران سے بیلہ تک ذمیاد ڈیزل بردار گاڑیوں کی آمدورفت پر فوری پابندی عائد کر دی ہے، جو نئے نوٹیفکیشن تک برقرار رہے گی۔

جھاو سے حب چوکی تک چلنے والی بسوں کو تیل لے جانے سے روک دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں تیل ضبط کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ آواران کی جانب سے تمام ذمیاد گاڑی مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تربت سے آواران اور آواران سے بیلہ تک ذمیاد گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔

 جب تک اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، پابندی برقرار رہے گی۔مزید برآں، جھاو سے حب چوکی تک چلنے والی بس گاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تیل لے جانے سے گریز کریں۔

خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تیل ضبط کر لیا جائے گا اور مزید قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

لہٰذا تمام ذمیاد گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز