تربت(ہمگام نیوز)تربت سے لاپتہ مسعود احمد بازیاب، وہاب خورشید بازیاب نہ ہوسکے۔ منگل کی شب تربت سے لاپتہ کیئے گئے سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک کے رشتہ دار مسعود احمد ولد لال بخش گزشتہ شب بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے جبکہ ان کے ساتھ لاپتہ کیئے گئے وہاب خورشید ابھی تک لاپتہ ہیں ۔وہاب خورشید سابق وزیر اعلی بلوچستان کے قریبی عزیز اور نیشنل پارٹی کے کارکن ہیں۔


