Homeخبریںتربت سے وکیل کے بھائی مبینہ طور پر مسلح افراد ہاتھوں...

تربت سے وکیل کے بھائی مبینہ طور پر مسلح افراد ہاتھوں اغوا، وکلا برادری اور اہلخانہ کا فوری بازیابی کا مطالبہ

تربت (همگام نیوز) تربت شہر میں کیچ ٹاور سے سادہ لباس میں ملبوس افراد کی جانب سے ایک شخص کو مبینہ طور پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی اطلاع ہے۔

اہلخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلال ولد منظور ساکن تمپ جو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائبریری سیکریٹری اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے فوکل پرسن سنان احمد ہوت ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے بھائی ہیں، کو آج دوپہر تقریباً 3 بجے کیچ ٹاور سے حراست میں لیا گیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اہلکاروں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا نمائندہ ظاہر کیا۔

واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ طلال ولد منظور کی فوری اور بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ یا قانونی کارروائی مطلوب ہے تو انہیں آئین و قانون کے مطابق متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

بیان میں شہریوں کے بنیادی انسانی اور آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام واقعے کا فوری نوٹس لیں تاکہ اہل خانہ اور وکلا برادری میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز