یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںتربت سے کوئٹہ آنے والی تمام مسافروں بسوں کو کیساک کے مقام...

تربت سے کوئٹہ آنے والی تمام مسافروں بسوں کو کیساک کے مقام پر روک دیا گیا

کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت سے کوئٹہ آنے والی تمام مسافروں بسوں کو تربت کے نواحی علاقے کیساک میں لیویز چیک پوسٹ پرروک دیا گیا، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی ہے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تربت سے کوئٹہ آنے والی تمام مسافروں بسوں کو لیویز حکام کی جانب سے کیساک کے مقام پر روک دیا گیا ہے، مسافر بسیں صبح سات بجے سے کیساک لیویز چیک پوسٹ پر کھڑی ہیں، شدید گرمی میں بسوں میں سوار خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بسیں روکنے اور سفر کی اجازت نہ دینے پر مسافروں نے احتجاجا تربت – کوئٹہ روڈ کو کیساک کے مقام پر ٹریفک کے لئے بندکردیا۔ احتجاج کے باعث کوئٹہ تربت شاہراہ پر کیساک کے مقام پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے اس معاملے پر میڈیا کو بتایا کہ “لاک ڈاوک کی وجہ سے تربت سے ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، ٹرانسپورٹرز نے لاک ڈآون کی خلاف ورزی کی ہے، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مسافروں کو کورونا کی ویکسنیشن کے بعد سفر کی اجازت ہوگی۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز