سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںتربت: شاہینہ شاہین کی قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ریلی نکالی...

تربت: شاہینہ شاہین کی قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ریلی نکالی جائے گی

تربت(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں شاہینہ شاہین کی قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ریلی نکالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید شاہینہ شاہین کی شہادت اور ان کی قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 17 ستمبر کو صبح 10 بجے پبلک لائبریری سے شہید فداء چوک تک ایک ریلی نکالی جائے گی۔

بیان میں مزید عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس ریلی میں اپنا شرکت یقینی بناکر ریلی کو کامیاب بنائیں۔

واضح رہے شاہینہ شاہین کی قتل کے بعد انہیں انصاف دلانے کیلئے جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی نے تربت میں ایک بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا تھا جسے آج 4 روز مکمل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز