چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںتربت : شہریوں نے ڈاکووں کوپکڑ کرتشدد کانشانہ بنانے کے بعد پولیس...

تربت : شہریوں نے ڈاکووں کوپکڑ کرتشدد کانشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

تربت (ہمگام نیوز) یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق کل رات تربت کے علاقے بہمن میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو ڈکیتی کی واردات کے دوران پکڑ لیا۔ شہریوں نے ڈاکوؤں پر شدید تشدد کیا جس سے دونوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو شہریوں نے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان لڑکے کرکٹ میچ سے فارغ ہوکر اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے تھے جہاں ڈاکوؤں نے ان سے اسلحے کی زور پر موبائل، موٹر سائیکل اور نقدی لوٹنے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے مزاحمت کرتے ہوئے ان پر تشدد کی اور کرکٹ کے بلوں سے ان کو شدید زخمی کیا جس کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز