تربت ( ہمگام نیوز ) تربت کے مین بازار میں ایف سی چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بمب پھینک دیا جس کے نتیجے میں دس سالہ بچہ سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے –
اطلاعات کے مطابق آج صبح تربت کے شہر مین بازار میں گوادر اسٹاپ اور ایف سی چوکی کے قریب نامعلوم افراد نےدستی بم پھینک دیا جو گر کر زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کی شناخت عبدالودود ولد شیر جان سکنہ آبسر ، امداد ولد محمد حسین سکنہ سنگانی سر ، شینون ولد گنگزار ، اخلاق ولد مجید سکنہ گیبن ، محمد بخش ولد رحیم بخش سکنہ گیبن اور ایک دس سالہ بچہ امیر بخش ولد گنگزار سکنہ بلیدہ شامل ہے ، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
زرائع کے مطابق تربت کے جس جگہ پر بم دھماکہ ہوا گاڈیوں کے اسٹاپ اور سبزی منڈی بھی واقعہ ہے دیگر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ یہی پر اپنی روز مرہ کاروبار میں مشغول ہو کر صبح لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہیں۔مزکورہ جگہ پر ایک ایف سی چوکی بھی موجود ہے
واضع رہے آج کے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔


