چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںتربت شہر میں قابض پاکستان آرمی کے زیراہتمام میلہ پر دھماکہ

تربت شہر میں قابض پاکستان آرمی کے زیراہتمام میلہ پر دھماکہ

تربت (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں زور دار دھماکہ، در و دیوار لرز گئے۔ تحقیقاتی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
اطلاعات کے مطابق تربت شہر میں ایک زوردار دھماکہ کی آواز سنی گئی جس کی شدت سے مکانات لرز گئے جبکہ دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔
دھماکہ کے بعد قانض پاکستان آرمی، ایف سی سمیت تحقیقاتی اداروں میں سراسیمگی پھیل گئی۔تا ہم ابھی تک جانی یا مالی نقصان کا کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکاواضح ہوکہ تربت میں گزشتہ روز سے قابض آرمی کے زیر اہتمام مکران میلہ جاری ہے جس کی پر امن کامیابی کے لیئے نام نہاد سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدام کے علاوہ دو درجن سے زیادہ نئی چوکیاں قائم کی گئی ہیں اس کے علاوہ کئی سڑکیں ٹریفک کے لیئے مکمل طور پر بند کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز