تربت(ہمگام نیوز) تربت شہر میں گیس سلینڈر پٹنے سے خطرناک آتشزدگی۔تفصیلات کے مطابق تربت شہر میں السلام مارکیٹ کے نزدیک ایک دکان میں گیس سلینڈر پٹنے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے نزدیکی دو دکان سمیت ایک پک اپ گاڈی بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دکانوں میں موجود تین افراد بری طرح جھلس گئے ہیں آگ اتنی شدید تھی کہ فائر بریگیڈ بلانا پڑی تاکی اس پہ قابو پایا جاسکے۔گمان ہے کہ آگ سے جھلسنے والوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔