تربت(ہمگام نیوز )بلیدہ کے علاقے مہناز میں نامعلوم مسلح افراد نے ظہور بلیدی کے گھر پر راکٹ کے گولے داغے تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ مہناز میں نامعلوم مسلح نے افراد نے سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی کے گھر پر تین دنوں کے دوران دوسری بار حملہ کیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
مکران ڈویژن میں انتخابی امیدواروں پر ایک ہفتے کے دوران یہ چوتھا حملہ ہے۔ ان حملوں کے باعث امیدوار خوف کے ماحول میں انتخابی مہم چلارہے ہیں
ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اور کیچ سے آنے والے انتخابات میں امیدوار ہیں۔


