یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںتربت: فیسوں اور دیگر مسائل کیخلاف بی آرسی کے طلباء کی ریلی...

تربت: فیسوں اور دیگر مسائل کیخلاف بی آرسی کے طلباء کی ریلی اور دھرنا، روڑ مکمل بلاک کردیا گیا۔

تربت (ہمگام نیوز) گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں بی آر سی کالج کے طلباء کے فیسوں اور دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

تفصیلات کے مطابق طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے تربت میں بی آر سی کالج تا شہید فدا چوک تک ریلی نکالی اور دھرنا دے کر پورا روڑ بلاک کردیا، طلبہ نے فیسوں میں اضافہ، پرنسپل کے ناروا رویے، ہاسٹل اور میس میں عدم صفائی کے خلاف ریلی نکالی، طلبہ نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے شہید فدا چوک تربت پر دھرنا دیا۔

شہید فدا چوک پر احتجاجی دھرنا سے بی آر سی کے طلبہ سمیت دوسرے طلباء تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ احتجاج کے دوران طلباء کا کہنا تھا کہ موجودہ پرنسپل کی وجہ سے کالج تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، ورنہ ہر طلبہ کی ہمیشہ یہ خواہش اور کوشش رہی ہے کہ وہ بی آر سی کا طالب علم ہوتا لیکن المیہ یہ ہے کہ موجودہ پرنسپل اور صوبائی حکومت کی نااہلی سے بی آر سی تربت مسائل کا گڑھ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز