تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 7 جون کی رات دشت نگور کے علاقے سبدان سے پاکستانی قابض فوج نے 3 بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کیا تھا جنہیں بل نگور ایف سی کیمپ منتقل کیا گیا تھا۔ تنیوں جبری گمشدگی کے شکار افراد میں امین ولد احمد جو دشت پٹوک کا رہاشی تھا ایف سی کیمپ میں دوران تشدد شہید ھوگئے جبکہ دیگر دو افراد کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ
واضح رہے کہ پاکستانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایف سی، فوجی اور آئی ایس آئی و ایم آئی سمیت دیگر قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہزاروں بلوچ فرزندان وطن کو شدید قسم کے ٹارچر کا شکار بنا کر انہیں شہید کیا جاتا ہے اور پاکستان کی بلوچ نسل کشی پر عالمی انسانی حقوق کی اداروں کی خاموش سے مقبوضہ بلوچستان بلوچ عوام کے ایک جہنم بنا ہوا ہے ـ