سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںتربت: قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ

تربت: قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ

تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کی قائم چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تربت شہر میں پُرانے سول ہسپتال چوک کے قریب قائم پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے کی وجہ سے چیک پوسٹ کو جُزوی نقصان پہنچا اور اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مقبوضہ بلوچستان میں پچھلی کئی دھائیوں سے جاری جنگ آزادی میں برسرپیکار بلوچ مسلح مزاحمتی تنظیمیں قابض فوج پر ایسے حملے کرتے رہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز