Homeخبریںتربت: قابض پاکستانی فوج کے اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 6...

تربت: قابض پاکستانی فوج کے اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 6 ساتھیوں کو قتل 7 کو زخمی کردیا

تربت(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں قابض پاکستانی فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 6 ساتھیوں کو قتل کردیا۔ اہلکار کی گولیوں کی زد میں آکر 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کی تحصیل دشت میں پیش آیا جب قابض پاکستانی فوج کے قائم کردہ کیمپ میں اہلکار شریف نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پاکستانی قابض فوج کے 6 اہلکاروں کو ہلاک اور دیگر 7 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل دشت میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے قائم بلنگور مرکزی کیمپ میں اُس وقت پیش آیا جب قابض فوج کے اہلکار اکھٹے کھانا کھا رہے تھے۔ زخمی ہونے والے 7 اہلکاروں میں اہلکار ندیم عباس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار غلام دستگیر، سپاہی احمد نواز، نائیک محمد اشرم، سپاہی بلال حُسین، حوالدار غلام فرید، سپاہی محمد شہباز کے ناموں سے ہوگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی شناخت نائیک نورخان، سپاہی ریاض حُسین، سپاہی مظاہر حُسین، سپاہی علی رضا، سپاہی ساجد سرور، سپاہی نواز اور ندیم عباس کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version