تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب تربت کے علاقہ کلاتک میں معروف پبلشر اور صحافی جمیل امام سمیت دو گھروں پر چھاپہ مارا اور جمیل امام کے چھوٹے بھائی کامران امام سمیت ایک اور نوجوان امتیاز خیال کو لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق رات دو بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے گھروں کا گھیراؤ کرنے کے بعد اندر آکر تلاشی لی جہاں توڑ پھوڑ اور گھر والوں کی مارپیٹ کے بعد پہلے کامران امام اور بعد ازاں امتیاز خیال کے گھر سے انہیں اٹھاکر لاپتہ کیا۔