سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںتربت :مرحوم نوجوان شاعر آھوگ گل کا شعری مجموعہ (آس سبزی...

تربت :مرحوم نوجوان شاعر آھوگ گل کا شعری مجموعہ (آس سبزی جنگلے) کی تقریب رونمائی بلوچستان اکیڈمی تربت میں منعقد

تربت (ہمگام نیوز ) بلوچی زبان کے نوجوان شاعر مرحوم آھوگ گل کا شعری مجموعہ “آس سبزیں جنگلے” کی تقریب رونمائی گزشتہ روز بلوچستان اکیڈمی تربت میں منعقد ہوئی جس کی. اشاعت عنقا پبلیکیشن کی طرف سے کی گئی تھی۔ تقریب کے چار حصے تھے۔ پہلے حصے میں آھوگ گل کی زندگی پر مقالے پیش کیے گئے اس کے بعد دوسرے حصے میں ان کی زندگی اور فن پر ٹیبلو پیش کیا گیا، تیسرے حصے میں مقررین نے آھوگ گل کے فن کی مختلف پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، تقریب کا آخری حصہ مشاعرہ پر مشتمل تھا جس کی صدارت بلوچی زبان کے عہد ساز شاعر مبارک قاضی نے کی جبکہ دیگر شعراء میں پروفیسر ندیم اکرم، سلیم ہمراز، یونس واھگ، پزیر جی ایم، راشد حسرت، حمل امین اور الطاف بلوچ سمیت شعرا نے اپنے کلام پیش کیے۔ مشاعرہ میں نظامت کے فرائض عابد علیم نے سرانجام دیئے جبکہ تربت پریس کلب کے صدر طارق مسعود نے مہمانوں میں آھوگ گل کا شعری مجموعہ تقسیم کیا۔ اس دوران آھوگ گل کے کلیات پر مشتمل بک اسٹال بھی لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز