تربت(ہمگام نیوز)آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں ایف سی کے موٹر سائیکل سوار گشتی ٹیم پر حملہ ہوا ہے حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک میں پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے علاقائی زرائع کے مطابق ایف سی کے اہلکار سول کپڑوں میں ملبوس تھے۔
موٹر سائیکل سوار اہلکاروں پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ شہر سے ڈی بلوچ چوکی کی طرف جا رہے تھے۔
حملے کے فوراً بعد ایف سی خفیہ اداروں کے اہلکار اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا ہے


