تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے میری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نجیب ولد یعقوب سکنہ میری موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور کرولا گاڑی میں سوار تھا جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر کے کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔


