سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںتربت میں فوجی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی...

تربت میں فوجی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے تربت شہر میں فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 24کو ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں نے تربت شہر میں پارک ہوٹل اور پی آئی اے ہسپتال کے درمیان پاکستان فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ایک دفعہ پھر حواس باختہ قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے عام شہریوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ لہذا ہم عوام سے ایک دفعہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ سرکاری تنصیبات اور فوجی گاڑی و قافلوں سے دور رہیں، کیونکہ دشمن فوج پر ہر وقت سرمچاروں کی نظر ہے اور وہ حملہ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،فورسز کو کسی بھی وقت کسی بھی جگہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف قابض فوج عام آبادی کو ڈھال بناکر آ رہی ہے اور ہر وقت حواس باختہ ہو کر عام شہریوں کو نقصان پہنچاتا ہے جیسے وہ پہلے بھی کئی دفعہ کرچکے ہیں کیونکہ ان کیلئے بلوچ کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز