شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںتربت میں قابض پاکستانی فوج نے دو بھائیوں کو جبری طور پر...

تربت میں قابض پاکستانی فوج نے دو بھائیوں کو جبری طور پر اغواء کر لیا:

تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج اور ان ایجنسیوں کے اہلکاروں نے دو نوجوان بھائیوں کو جبری طور پر اغواء کر لیا ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تربت شہر میں اغواء ہونے والے نوجوانوں کی شناخت الطاف ولد مولابخش اور بہادین ولد مولابخش سکنہ کیساک کے نام سے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو اُس وقت اغواء کیا گیا جب وہ تربت شہر گمشاد ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے۔

واضح رہے دونوں بھائی الطاف لیویز فورس میں اور بہادین اے ایس ایف میں سرکاری ملازم بھی ہیں۔

خیال رہے قابض فوج کی بربریت اور جبری گمشدگیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز