تربت (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو اغواء کرنے کے بعد شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والا نوجوان گہرام ولد نادل کو زیر حراست بڑی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے شہید کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے گہرام کو شہید کرنے کے بعد کے ان کے اہلخانہ کو فون پہ اطلاع دی کہ وہ حراست میں انتقال کر گئے ہیں اور آ کر اُن کی میت کو لے جائیں۔
واضح رہے کہ گہرام کو فورسز نے 12 جون کو تمپ کے علاقے کونشکلات سے دیگر تین لوگوں کے ہمراہ اغواء کیا تھا جو اب بھی قبضہ گیر فوج کے زیر حراست میں ہیں۔


