چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںتربت: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

تربت: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے مچھی مارکیٹ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی سی کیچ کے گن مین طارق اسحاق ولد محمد اسحاق جاں بحق ہوگئے۔ واردات کرنے کے بعد نامعلوم مسلح افراد موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے اور نہ ہی  قاتلوں کا کوئی سُراگ مل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز