چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںتربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شیر محمد کے گھر پر ہینڈ...

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شیر محمد کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ

تربت (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق  تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے حاجی شیر محمد کے گھر پر دستی بمب سے حملہ کیا گیا .

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی شیر محمد جوسکی کے گھر پر دستی بمب سے حملہ کیا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصانات کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کچھ وقت پہلے حاجی شیر محمد کے بیٹے حاجی سراج شیر بلوچ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرکے لاپتہ کیا تھا جن کو 4مئی 2018 میں تربت کے علاقے جوسک سے بازیاب کیا گیا تھا

شیر محمد جوسکی تربت کے انجمن
تاجران کے سابق صدر بھی رہ  چکے ہیں اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بھی ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز