شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںتربت و تمپ میں زوردار دھماکے ، علاقہ لرز اٹھا

تربت و تمپ میں زوردار دھماکے ، علاقہ لرز اٹھا

تربت(ہمگام نیوز)تربت و تمپ میں زوردار دھماکے ، علاقہ لرز اٹھا،کئی مہینہ کے بعد تربت میں دھماکہ ہوا۔تربت پولیس کے مطابق اتوار کی شام گئے شہر میں زوردار دھماکہ سنا گیا جس کے تعین کے لیئے پولیس متحرک ہوگئی ہے ۔شہر میں دہماکہ کی وجہ سے پورا علاقہ لرزاٹھا جس کے بعد ایف سی کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی دھماکہ سے کسی طرح کے نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تمپ میں تین زوردار دھماکوں کے بعد خوف و ہراس ۔ ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں اتوار کی شام گئے یکے بعد تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں جس سے لوگوں میں خوف پھیل گیا تاہم دہماکوں کی نوعیت اور جگہ کا تعین نہیں کیا جاسکاواضح ہو کہ ضلع کیچ کی تحصیل تمپ بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں شامل ہے جہاں سیکیورٹی فورسز اور بلوچ مزاحمت کاروں کے درمیان آئے روز جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز