تربت(ہمگام نیوز)تربت و پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں تین افراد جبری طور پر اغواء جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل، اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے آسیاآباد میں قابض پاکستانی فوج کا ایک پر چھاپہ ،خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور طفیل ولد رفیق کوحراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔جبکہ تمپ سے پاکستان فوج کے سامنے ہتھیار پھینکنے والے” صغیر ” کوبھی فوج نے حراست میں لیکر ایف سی کیمپ منتقل کردیا ۔تربت کے علاقے شاہی تمپ سے بھی گزشتہ شپ جمیل ولد انور سکنہ بلیدہ الندور کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام کردیا
دریں ثناء قابض پاکستانی نے پنجگور کے علاقے پروم سے ایک ڈاکٹر کوجبری طور پر حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا لاپتہ کردیا،زرائع کے مطابق پروم سے ڈاکٹراختر ولد حمل کو بھرے بازار میں لوگوں کے سامنے جبری طور پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا کردیاہے