کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے تربت فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 9 جون کو مغرب کے بعد تربت شاہی تمپ میں اسکول پر قائم پاکستانی آرمی کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے،کامیاب حملے کے بعد حسب معمول حواس باختہ قابض آرمی نے عام آبادی پر فائرنگ کر نے کے ساتھ نزدیک کی آبادی میں خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جو عالمی جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔