چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںتربت: پولیس نے 4 افراد کواسلحہ سمیت گرفتارکرنے کا دعوا

تربت: پولیس نے 4 افراد کواسلحہ سمیت گرفتارکرنے کا دعوا

ربت(ہمگام نیوز)آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت پولیس نے دعوا کیا ہے کہ اس نے دوران گشت موٹرسائیکل سواروں سے اسلحہ برآمد ہونے پر چار افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ڈی پی او کیچ میر حسین لہڑی نے دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ روز دوران گشت آبسر کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد کو روک کر تلاش لینے پر ایک ایس ایم جی رائفل،دو عدد نائن ایم ایم پستول اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی، گرفتار افراد غفار ولد گنگزارسکنہ ہوشاپ، اکرام مراد ولد اکرم وسیم سکنہ بلیدہ، ارشد ولد عبدالحکیم سکنہ زوربازاراور خورشید ولد عبدالحکیم زوربازار کو گرفتار کر لیا ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز