دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںتربت پولیس کی ناروا سلوک کے خلاف مری قبائل کی پریس کانفرس

تربت پولیس کی ناروا سلوک کے خلاف مری قبائل کی پریس کانفرس

تربت(ہمگام نیوز) گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں ٹریفک پولیس وارڈن رزاق کا دو کمسن طالب علموں کو چالان نہ دینے پر ان کے گاڑی پر فائرنگ کھول دی۔ فائرنگ سے بلوچ طالب علم محفوظ رہے مگر ان کی گاڈی گولیوں کو گولیاں لگ گئی تھیں۔

تربت پولیس کے اس ناروا سلوک کے خلاف گہرام مری، حاجی کریم داد مری، حاجی محمد پناہ مری نظر محمد مری اور سکندر مری نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوے کہا کہ پولیس کا طلبہ پر تشدد اور گاڈی پر بلاوجہ فائرنگ غیر قانونی عمل ہے، پولیس کی تحویل میں موبائل فون، نقدی، گاڈی کے کاغذات اور دیگر کئی سامان غائب کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گولی طلبہ میں سے کسی کو لگتی تو آج ہم پر امن احتجاج نہ کررہے ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹریفک سارجنٹ کو نہیں نکالا گیا تو قانون کے دائرے میں رہ کر ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز